سیشن کورٹ لاہوراور سول کورٹس میں انٹر نیٹ وائی فائی کی سروس عام سائلین کے لئے کھول دی گئی

سیشن کورٹ لاہوراور سول کورٹس میں انٹر نیٹ وائی فائی کی سروس عام سائلین کے لئے ...
سیشن کورٹ لاہوراور سول کورٹس میں انٹر نیٹ وائی فائی کی سروس عام سائلین کے لئے کھول دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ اور سول کورٹ میں انٹر نیٹ وائی فائی کی سروس عام سائلین کے لئے کھول دی گئی ہے ،باقاعدہ کنکشن بھی سیشن کورٹ کے برآمدوں میں لگا دیئے گئے ہیں،سہولت ملنے سے سائلین اوروکلاءکا کہنا تھا کہ جلد ایک دوسرے سے رابط کر لیں گے اب انہیں ایزی لوڈ کے لئے بھی بھاگنا نہیں پڑے گا۔

نوازشریف کرپشن اور لوٹ مارکرنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے,سندھ کے لوگوں کولاوارث نہیں چھوڑا جائے گا:نہال ہاشمی

انٹر نیٹ کی سہولت ملنے سے سیشن کورٹ میں ہر شخص ہاتھ میں موبائل لئے مصروف نظر آتا رہا۔گورنمنٹ نے سائلین اور وکلا ءکی سہولت کے لئے سیشن کورٹ اور سول کورٹ میں انٹر نیٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کردی ہے ،اب وکلاءاور سائلین اپنے موبائل پر اپنا نمبرلکھ کر وائی فائی کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں، یہ سہولت اس لئے دی گئی کہ عدالتوں میں آنے والے سائلین کو اپنے گھر یا اپنے وکلا ءسے بروقت رابط کر سکیں جبکہ وکلا ءانٹر نیٹ پر اپنے دلائل کے حوالے سے اعلی عدالتوں کے فیصلے دیکھ سکیں اور ان کو فیصلہ دیکھنے کے لئے لائبریری میں فوری نہ جانا پڑے اور ان کا وقت بچ سکے۔

انٹرنیٹ کی سہولت ملنے سے ان سائلین کو زیادہ فائدہ ہوا جو عدالت کے باہر اپنی پشی کے انتظار میں کھڑے کھڑے تھک جاتے تھے ،اب موبائل پر فیس بک ان کو زیادہ وقت ہونے کا احساس نہیں ہونے دے گی۔

مزید :

لاہور -