سیشن کورٹ میں جیب تراش کام دکھا گیا ،قتل کیس کے گواہ کی پاکٹ مارلی

سیشن کورٹ میں جیب تراش کام دکھا گیا ،قتل کیس کے گواہ کی پاکٹ مارلی
سیشن کورٹ میں جیب تراش کام دکھا گیا ،قتل کیس کے گواہ کی پاکٹ مارلی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں سہیل بابر بٹ کے قتل کیس میں درخواست ضمانتوں کی سماعت کے دوران رش میں ایک گواہ سلمان کی نامعلوم شخص جیب کاٹ کررفو چکر ہوگیا تاہم گواہ پریشانی کے عالم میں بغیر گواہی کے ہی عدالت سے روانہ ہوگیا۔

گلو بٹ کی بریت کے خلاف عوامی تحریک کی اپیل واپس کردی گئی

سیشن کورٹ میں سہیل بابر بٹ قتل کیس میں ملزموں کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کے دوران کافی تعداد میں لوگ عدالت کے اندر اور باہر جمع ہوگئے یہ لوگ ملزمان کے ساتھ ان کی حفاظت کے لئے آئے ہوئے تھے رش دیکھ کر ہر شخص عدالت کے باہر کھڑا ہونا شروع ہوگیا تھاجس کی وجہ سے عدالت کے باہر کافی رش ہوگیا اسی دوران سیشن کورٹ کسی اور عدالت میں گواہی دینے کے لئے آیا ساندہ کا سلمان بھی کھڑتھا ،اس نے سہیل بابر بٹ قتل کیس کے ملزمان کو دیکھنے اور عدالت میں جانے کی کوشش کی تواسی دوران وہاں رش میں کھڑے کسی نامعلوم شخص نے اس کی جیب کاٹ لی، عدالت میں آ کر اس نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو جیب نیچے سے پھٹی ہوئی تھی ،مذکورہ شخص عدالت کے باہر اور اندرہر شخص کو مشکوک نظروں سے دیکھتا رہااور بعد میں پریشانی کے عالم میںعدالت سے گواہی دیئے بغیرہی چلا گیا۔

مزید :

لاہور -