ایڈیشنل سیشن جج کا کیمپ جیل کا دورہ ،معمولی جرائم میں ملوث 68قیدی رہا کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج کا کیمپ جیل کا دورہ ،معمولی جرائم میں ملوث 68قیدی رہا کرنے کا ...
ایڈیشنل سیشن جج کا کیمپ جیل کا دورہ ،معمولی جرائم میں ملوث 68قیدی رہا کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کا کیمپ جیل کے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 68قیدیوں کورہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

گھروں سے چھپکلیوں کو دور بھگانے کے لئے آسان ترین گھریلو نسخہ

ایڈیشنل سیشن افضل فہیم کے کیمپ جیل کے دورے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔فاضل جج نے اس موقع پرمعمولی جرائم میں ملوث 68 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔جیل میں قیدیوں کے مسائل سنے،مختلف بیرکس ،ہسپتال اورباورچی خانے کا بھی دورہ کیا جبکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قراردیا ہے۔

مزید :

لاہور -