عزیر بلوچ کے گھر کے قریب کریکر بم حملہ ، 2افراد زخمی،ہسپتال منتقل

عزیر بلوچ کے گھر کے قریب کریکر بم حملہ ، 2افراد زخمی،ہسپتال منتقل
عزیر بلوچ کے گھر کے قریب کریکر بم حملہ ، 2افراد زخمی،ہسپتال منتقل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں عزیر بلوچ کے گھر کے قریب کریکر بم حملے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

رینجرز کی شہر قائد میں کارروائی،شیر خواربچوں کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے سنگولین میں گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کے گھر کے قریب دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر کے ذریعے کیاگیا ہے۔

مزید : کراچی