عام آدمی کے لیے الیکشن لڑنا ناممکن ، ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺکا نفاذ چاہتے ہیں، ایسی جمہوریت کے باغی جو حرام کو حلا ل قرا ر دے: سراج الحق

عام آدمی کے لیے الیکشن لڑنا ناممکن ، ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺکا نفاذ چاہتے ہیں، ...
عام آدمی کے لیے الیکشن لڑنا ناممکن ، ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺکا نفاذ چاہتے ہیں، ایسی جمہوریت کے باغی جو حرام کو حلا ل قرا ر دے: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی سراج ا لحق کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لیے الیکشن لڑنا ناممکن ہے،ٹکٹ سے پہلے پارٹی لیڈروں کوکروڑوں روپے دیناپڑتے ہیں،مارشل لاء اور جمہوریت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، ہم  ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺکا نفاذ چاہتے ہیں، ہم اس جمہوریت کو مانتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مطیع و فرمانبردار ہواور ایسی جمہوریت کے باغی ہیں جو حرام کو حلا ل قرا ر دے ،عوامی مسائل کے بارے میں تمام ریاستی اداروں نے آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں،حکمران مال چھپانے کے لیے پانامہ، دبئی اور قطر کا رخ کرتے ہیں۔

عزیر بلوچ کے گھر کے قریب کریکر بم حملہ ، 2افراد زخمی،ہسپتال منتقل

 اسلام آباد میں کارکنان کے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ  جنوبی پنجاب میں 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 

حکمرانوں کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کہاں گئے ؟حکمران ایک رات سڑک پرگزاریں تو انہیں مشکلات کااندازہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عالمی استعماراپنا کلچرپاکستان پرمسلط کرکے ہمیں غلام بناناچاہتا ہے امریکہ و مغرب کے غلام حکمران قوم کو کمزور کرنے کے لیے رنگ و نسل اور فرقوں میں تقسیم کر رہے ہیں،جماعت اسلامی مظلوموں کوظالم وڈیروں ، جاگیرداروں سے نجات دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ پاکستانی عوام کے مسائل کا حل نظام مصطفےٰ ﷺ میں ہے، جماعت اسلامی کوحکومت ملی تو مظلوم کواس کی دہلیزپرانصاف فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی نظام کوتقسیم کرکے غریب کے بچوں سے تعلیم کا حق چھین لیا گیا ہے ، ہم ملک میں یکساں نظام تعلیم اور یکساں نصاب چاہتے ہیں ،  ہم چاہتے ہیں کہ غریب کا بیٹا بھی اسی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرے ، جس میں صدر اور وزیراعظم کے بچے پڑھتے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں موقع ملا تو دفاع کے بعد سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر خرچ کریں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام کو بڑی بے چینی اور شدت سے پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ امید ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کی توقعات کے مطابق ہوگا جس سے ملک میں کرپشن اور کرپٹ نظام ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں کبھی کسی امیر کو سزا نہیں ہوئی ،  قانون کی گرفت میں ہمیشہ غریب آتے ہیں ،  ہمارے ہاں چیونٹیوں کو پکڑ لیا جاتاہے اور ہاتھیوں کو چھوڑ دیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی بڑے کو سزا ہو گئی تو چھوٹے چور ہمیشہ کے لیے چوری اور ڈاکہ زنی سے توبہ کر لیں گے ،  اقتدار میں رہنے والی دونوں پارٹیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں ، عوام بار بار آزمائے ہوئوں کو مزید آزمانے کی غلطی نہ کرے اور آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کا ساتھ دے ۔

مزید :

قومی -