آئی پی ایل : دہلی ڈئیر ڈیولز نے کنگز الیون پنجاب کو 51رنز سے شکست دیدی

آئی پی ایل : دہلی ڈئیر ڈیولز نے کنگز الیون پنجاب کو 51رنز سے شکست دیدی
آئی پی ایل : دہلی ڈئیر ڈیولز نے کنگز الیون پنجاب کو 51رنز سے شکست دیدی

  

کلکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈئین پریمیئر لیگ کے 15ویں میچ میں دہلی ڈئیر ڈیولزنے کنگز الیون پنجاب کو51 رنز سے شکست دیدی،بلے باز سیم بلنگز 55رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بحریہ ٹاﺅن میں پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر شروع، ڈیزائن کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

تفصیلات کے مطابق کنگز الیون پنجاب نے دہلی ڈئیر ڈیولز کے 189رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز 3رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے جبکہ ہاشم آملہ بھی 19رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔ساہا نے7،مورگن نے22،ملر نے24اور شرما نے 13رنز بنائے۔بلے باز پاٹیل نے 44رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ میکسویل بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔دہلی ڈئیر ڈیولز کی جانب سے کرس مورس نے3وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں دہلی ڈئیر ڈیولز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے ،بلے با ز سیم بلنگز 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سنجو سیمسن 19رنزبنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔ شریاس ایئر نے 22،پینٹ نے 15،اینڈرسن نے39،مورس نے 16اور کمنز نے صرف12رنز بنائے۔بلے باز کرن نائر بغیر کوئی سکور کیے ہی صفر پر آوٹ ہوکرپویلیئن لوٹ گئے۔

مزید :

T20 -