آج (اتوار) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا؟

آج (اتوار) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا؟

برج حمل

 اپریل 15   اتوار۔ سماجی اور رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر کہیں ڈنر کا پروگرام بن سکتا ہے۔کسی دیرینہ خواب کو عملی شکل دے سکیں گے۔

برج ثور

 اپریل 15   اتوار۔مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ التوا ء میں پڑے کام نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔

برج جوزا

 اپریل 15   اتوار۔جس چیز کی آپ کو تلاش ہے وہ بہت پرانی اور بہت دور ہے جب بات سامنے آجائے گی تو تلاش بھی ختم ہو جائے گی۔ آپ کو معمولی چیزوں کی اہمیت کا پتہ چل جائیگا۔

برج سرطان

 اپریل 15   اتوار۔خوب دولت کمائیں گے اور خرچ کریں گے وراثت ملنے کا قوی امکان ہے۔ محبوب بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بناسکتے ہیں۔

برج اسد

 اپریل 15   اتوار۔گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ملتوی ہو سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرتے وقت اچھی طرح سوچ سمجھ لیں تاکہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

برج سنبلہ

 اپریل 15   اتوار۔تقریب منانے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جائے گا۔ دوست کی وجہ سے گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اس لئے اس کا شکریہ ادا کریں۔ عملی کاموں میں بھرپور توجہ دیں۔

برج میزان

 اپریل 15   اتوار۔کسی دوست کی بے وفائی یا صاحب اولاد افراد کو اولاد کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہیگا۔

برج عقرب

 اپریل 15   اتوار۔جس کام سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اسے چھوڑ دیں۔ گہرے تعلقات اور امکانی شراکت کے بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوست شاندار ڈنر دے گا۔

برج قوس

 اپریل 15   اتوار۔آپ کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے لہٰذا تیار رہیں۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ گھریلو اشیاء کی خریداری کر سکیں گے۔

برج جدی

 اپریل 15   اتوار۔آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور گمشدہ چیز کو تلاش کر لیں گے۔ آمدنی کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔دیرینہ خواہش پوری ہونے کے امکانات ہیں۔

برج دلو

 اپریل 15   اتوار۔خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔ کام کی روٹین بہتر کرنے سے وقت کی بچت کر سکتے ہیں۔ نئے کاروباری معاملات ڈِیل کرسکتے ہیں۔ 

برج حوت

 اپریل 15   اتوار۔قسمت کا ستارہ بلند ہے اس لئے نئے منصوبے میں شرکت کریں۔ شخصیت کو بنا سنوار کر رکھیں ۔ خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اُلجھے کام سلجھا سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...