بھکر؛فصل کی کٹائی کے دوران میاں بیوی پراسرار طور پر جاں بحق

بھکر؛فصل کی کٹائی کے دوران میاں بیوی پراسرار طور پر جاں بحق
بھکر؛فصل کی کٹائی کے دوران میاں بیوی پراسرار طور پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھکر کے علاقے بھڈوال والا میں میاں بیوی پراسرارطور پر جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عارف نامی شخص اور اس کی بیوی چنے کی فصل میں کٹائی کر رہے تھے کہ اچانک طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں نجی کلینک لے جایا گیا مگر عارف اور اس کی بیوی ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا،لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔