امریکی خاتون محبت پانے کیلئے پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح کر لیا

امریکی خاتون محبت پانے کیلئے پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کرکے نوجوان سے ...
امریکی خاتون محبت پانے کیلئے پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہری پور کے نوجوان عدیل اعوان کی فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون میری کتھلین اپنی محبت پانے کےلئے ہری پور چلی آئیں جہاں انہوں نے علماءکی موجودگی میں اسلام قبول کیا پھر عدیل اعوان سے ان کا نکاح پڑھادیا گیا۔ کتھلین کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔

امریکی دلہن کو دیکھنے کیلئے پورا گاﺅں امڈ آیا، نکاح کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دلہا عدیل اعوان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ہری پور