دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، طویل عرصے بعد ٹریننگ کیلئے بلایا گیا وہ کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں ناکام ہو گیا جس کیلئے ہر پاکستانی آواز بلند کر رہا تھا، پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن یہ جان کر پاکستانی حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ طویل عرصے بعد ٹریننگ کیلئے بلائے گئے اس کھلاڑی کو بھی شامل نہیں کیا گیا جس کی حمایت ہر کوئی کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”پاکستان جانے کی جرات بھی کیسے کی۔۔۔؟“ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے پر کرکٹر محمد شہزاد کو کڑی سزا سنا دی، آئندہ پاکستان جانے پر کیا کریں گے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا
چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا جس کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی ، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، انعام الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کیا اور اضافی کھلاڑی بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت کی تھی اور پانچ روزہ کیمپ مکمل ہونے کے بعد 25 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران انوشکا شرما نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ ویرات کوہلی نے فون کر کے انہیں باہر جانے کو کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔