جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت،پی ٹی آئی عدلیہ اور قانون کیساتھ کھڑی ہے، عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے، دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کیلئے سیسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام عمران خان کا کہناتھا کہ ہم پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور 29 اپریل کو مینار پاکستان تلے عظیم الشان جلسہ منعقد کریں گے۔
جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے. دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کیلئے سیسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں. ہم پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور 29 اپریل کو مینار پاکستان تلے عظیم الشان جلسہ منعقد کریں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2018