وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چودھری نثار کی ملاقات، پارٹی ٹکٹ پر تحفظات کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چودھری نثار کی ملاقات، پارٹی ٹکٹ پر تحفظات کا ...
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چودھری نثار کی ملاقات، پارٹی ٹکٹ پر تحفظات کا اظہار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی ،جس میں مختلف پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پارٹی ٹکٹ پر تحفظات کا اظہارکیا،شہبازشریف نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اورچودھری نثار کو پارٹی سے متعلق بیان بازی سے گریز کی ہدایت  کی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ صدرمسلم لیگ (ن)نے دورہ کراچی اور پشاورپر چودھری نثار سے تبادلہ خیال کیااورسندھ میں پارٹی کی تنظیم سازی پر بھی گفتگو کی،اس کے علاوہ پارٹی کومضبوط بنانے اور آئندہ کے الیکشن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

واضح رہے کہ شہبازشریف اورچودھری نثار کے درمیان ایک ہفتے میں تیسری ملاقات ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور