وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر کی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر آمد،سپریم کورٹ انتظامیہ نے ملاقات کرانے سے انکار کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر کی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر آمد،سپریم ...
وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر کی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر آمد،سپریم کورٹ انتظامیہ نے ملاقات کرانے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر اعلیٰ عدلیہ کے جج کے گھر پہنچ گئے لیکن سپریم کورٹ انتظامیہ نے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپہنچے اور ملاقات کی درخواست کی لیکن سپریم کورٹ انتظامیہ نے پی ایس اوکی جسٹس اعجازالاحسن سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کا مقصد آج کے واقعہ پر بات چیت کرنا بتایا گیا تھا،انکار کے بعد پی ایس او واپس چلے گئے۔