”ٹریننگ میں ہم نے دیکھا کہ وہاب ریاض۔۔۔“ انضمام الحق نے وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ ان کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے گی، جان کر آپ بھی کہیں گے ”لگتا ہے وہاب کے دن پورے ہو گئے“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تو یہ دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے کہ وہاب ریاض کا نام اس میں شامل نہیں لیکن اب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فاسٹ باﺅلر کو منتخب نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ ان کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایا
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یہ میری یا مکی آرتھر کی ٹیم نہیں ہے جو ہم اپنی خوشی کیلئے کسی کو ٹیم میں شامل کریں اور ایسا کوئی کر بھی نہیں سکتا۔ وہاب ریاض ایک اچھا باﺅلر ہے اور پاکستان کیلئے کافی عرصے سے کھیل رہا ہے لیکن ٹریننگ کے دوران ان کی کارکردگی اس معیار کے مطابق نہیں تھی جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اس لئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہاب ریاض کی رفتار بہتر ہے اور انگلینڈ کی وکٹوں پر تیز رفتار باﺅلنگ ہی زیادہ تر کامیاب ہوتی ہے تو ان کی کمی کون پوری کرے گی تو انضمام الحق نے جواب دیا کہ حسن علی نے پچھلے کافی عرصے میں ون ڈے میچوں میں قومی باﺅلنگ کا بوجھ اٹھایا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہی نواز شریف کی اصلی تصویر ہے جو۔۔۔“ مریم نواز نے کوک کی بوتل کی یہ تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے ایک لمحے کیلئے بھی نہ سوچا ہو گا ، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا
وہ ٹیسٹ میچوں میں بھی باﺅلنگ کر رہا تھا مگر انجری ہو گئی اور میرے خیال میں وہ ٹیسٹ کرکٹ کا ایک اچھا باﺅلر ہے اور ہمیں انگلینڈ کی وکٹوں پر رفتار سے زیادہ سوئنگ چاہئے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کون سا باﺅلر زیادہ سوئنگ کرتا ہے تو میرے خیال میں حسن علی ان وکٹوں پر سودمند ثابت ہوں گے۔