”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑا گیا، روز ایک ہی موٹر سائیکل چوری کر کے کیا کرتا تھا؟ حقیقت بتائی تو پکڑنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور ...
”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑا گیا، روز ایک ہی موٹر سائیکل چوری کر کے کیا کرتا تھا؟ حقیقت بتائی تو پکڑنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے بڑے شہروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول کی بات ہے بالخصوص کراچی میں تو یہ شرح کہیں زیادہ ہے لیکن کراچی والوں نے اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑ کر سب کو حیران کر دیا ہے جو روز ہی ایک موٹر سائیکل چراتا اور پھر ایسا کام کرتا ہے کہ سننے والے بھی ہنسی سے دوہرے ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایا 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند نوجوانوں نے مذکورہ چور کو اس وقت پکڑا جب وہ چوری کرنے والی موٹر سائیکل واپس کھڑی کرنے آئے۔ چور کا کہنا ہے کہ اس نے زندگی میں کبھی بھی موٹر سائیکل نہیں چرائی بلکہ وہ بیٹریاں چوری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ٹریننگ میں ہم نے دیکھا کہ وہاب ریاض۔۔۔“ انضمام الحق نے وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ ان کے پیروں تلے زمین ہی نکل جائے گی، جان کر آپ بھی کہیں گے ”لگتا ہے وہاب کے دن پورے ہو گئے“ 

ہجوم میں کھڑے ایک شخص سے جب پوچھا گیا کہ یہ موٹر سائیکل آپ کی ہے تو اس نے بتایا کہ ہاں یہ میری موٹر سائیکل ہے اور گھر کے باہر سے روز غائب ہو کر روز نئی جگہ پر کھڑی ہوتی ہے جس پر وہاں موجود سب لوگ ہی ہنسنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا چور ہے جو ضرورت پوری کرنے کیلئے موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور پھر واپس کھڑی کر دیتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...