شام پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے میزائلوں کی بارش، اب روس انتقام کیسے لے گا؟ ایسا طریقہ جو ٹرمپ نے سوچا بھی نہ تھا، کھلبلی مچ گئی

شام پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے میزائلوں کی بارش، اب روس انتقام کیسے لے ...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ حملے کے بعد روس کی طرف سے برطانیہ کے خلاف ایسی جوابی کارروائی کا امکان سامنے آگیا ہے کہ پورے برطانیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ماسکو کے ہیکرز پہلے ہی برطانوی کمپیوٹر نیٹ ورکس کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب شام میں بشارالاسد کی طرف سے مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے کے ردعمل میں امریکی و برطانوی حملے کے بعد ہیکرز برطانیہ پر بڑا سائبر حملہ کر سکتے ہیں۔ “

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ”روسی ہیکرز کے اس سائبر حملے کا نشانہ برطانیہ کی واٹر سپلائز، گیس نیٹ ورکس، بینک، ہسپتال اور ایئرٹریفک کنٹرول سمیت تمام اہم شعبہ ہائے زندگی کے دفاتر ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا حملہ ہوتا ہے تو برطانیہ بھر میں زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔“ ڈیفنس سٹڈیز کے ماہر مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ”روس کی طرف سے برطانیہ پر بڑے سائبر حملے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ شام میں کیے گئے برطانوی و امریکی حملے کا جواب فوجی طاقت سے نہیں دے گا۔ اس کے لیے وہ سائبر وارفیئر کو ترجیح دے گا اور امکان ہے کہ روسی ہیکرز اگلے دو سے تین ہفتے میں برطانیہ پر سائبر حملہ کر سکتے ہیں، جس سے ہر برطانوی شہری متاثر ہو گا۔ “

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...