23 سالہ لڑکی کے دانت میں درد، ڈینٹسٹ کے پاس چیک اپ کے لئے گئی تو اس نے آگے سے ایسی وجہ بتادی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ۔۔۔

23 سالہ لڑکی کے دانت میں درد، ڈینٹسٹ کے پاس چیک اپ کے لئے گئی تو اس نے آگے سے ...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو دانت میں درد ہوا اور وہ چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس چلی گئی لیکن ڈاکٹر نے اس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ایسا انکشاف کر ڈالا کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 23سالہ لورین نیلے نامی یہ لڑکی دو بار ڈاکٹر کے پاس گئی اور اس نے دانت کے درد کی دوا دے کر اسے گھر بھیج دیا، تاہم اسے درد سے افاقہ نہ ہوا جس پر وہ تیسری بار ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے لورین کے خون کے نمونے لیے اور اسے نتائج کا انتظار کرنے کا کہہ کر رخصت کر دیا۔

اگلے روز لورین کو ڈاکٹر کی کال موصول ہوئی جس نے اسے فوری طور پر ہسپتال آنے کو کہا۔ جب وہ ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ وہ خون کے کینسر میں مبتلا ہو چکی ہے، جو خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اسے فوری طور پر کیموتھراپی کے لیے ہسپتال میں داخل ہونا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک لورین کی کئی بار کیموتھراپی ہو چکی ہے اور وہ تاحال گلاسگو کے کوئین الزبتھ یونیورسٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ لورین کا کہنا تھا کہ ”میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ میرے دانت کا درد اتنے خطرناک مرض کی علامت ہو سکتا ہے۔ جب ڈاکٹر نے مجھے اس کے متعلق بتایا تو مجھے ایسے لگا جیسے کسی نے کوئی بھاری چیز میرے اوپر گرا دی ہو۔ مجھے یقین ہی نہیں آر ہا تھا، جس پر میں نے دوبارہ اپنا بون میرو ٹیسٹ کرایا اور اس میں بھی کینسر کی تشخیص ہو گئی۔ تاہم میں خوش قسمت ہوں کہ میرا علاج ٹھیک جا رہا ہے اور ڈاکٹر میرے مرض کے حوالے سے اچھی رپورٹس دے رہے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...