پشاور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارباب وسیم حیات پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورکے حلقہ 08سے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ارباب محمد وسیم خان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ۔
PMLN heading towards extinction in Khyber Pakhtunkhwa; the only sitting MPA of PMLN in #Peshawar, Arbab Waseem Hayat officially joined #PTI today, was welcomed by CM KP @PervezKhattakCM !#KhyberPakhtunkhwaDaPTI pic.twitter.com/Qw0EMzjU0x
— PTI (@PTIofficial) April 15, 2018
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پرارباب وسیم حیات کی پارٹی جوائن کرنے کی تفصیلات شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے اکیلے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ارباب وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کوجوائن کرنے کا اعلان وزیر اعلی ہاوس میں کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان نہیں بلکہ مسلم لیگ پنجاب ہے جس نے گزشتہ پانچ سالوں ہمارے صوبے میں کوئی کام نہیں کیا۔
مزید : قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔