پارٹی سے زبردستی دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ,مجھے ایم کیو ایم سے کوئی نہیں نکال سکتا:ڈاکٹر فاروق ستار

پارٹی سے زبردستی دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ,مجھے ایم کیو ایم سے ...
پارٹی سے زبردستی دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ,مجھے ایم کیو ایم سے کوئی نہیں نکال سکتا:ڈاکٹر فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کبیروالا(صباح نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور مجھے پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

کبیر والا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مجھے پارٹی سے زبردستی دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے مجھے ایم کیو ایم سے کوئی الگ نہیں کرسکتا میں آج بھی متحدہ قومی مومنٹ کا حصہ ہوں اور میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں کسی نئے تجربے سے پہلے سب قوتیں مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں، ملک میں حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کن لوگوں کے ساتھ چلنا ہے، پاکستان کو ایک وسیع البنیاد مشاورتی عمل کی ضرورت ہے اس عمل میں فوج اور عدلیہ کا بھی شامل ہونا ضروری ہے جس میں طے کیا جائے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو فوری صوبہ بنایا جائے کیوں کہ ملک میں مزید صوبے بننا وقت کی ضرورت ہے۔