وزیر اعظم کے کس اقدام کی وجہ سے بیورو کریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ؟نبیل گبو ل نے بتادیا

وزیر اعظم کے کس اقدام کی وجہ سے بیورو کریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ؟نبیل گبو ...
وزیر اعظم کے کس اقدام کی وجہ سے بیورو کریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ؟نبیل گبو ل نے بتادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے بیانات سے بیورو کریسی نے ڈر کر کام بند کردیا ہے ، وزیراعظم نے ایک جلسہ کیا جس میں کہا کہ آصف زرداری جلد جیل جانیوالے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات سے بیورو کریسی نے ڈر کر کام بند کردیا ہے ، وزیراعظم نے ایک جلسہ کیا جس میں کہا کہ آصف زرداری جلد جیل جانیوالے ہیں ، آپ فیصلہ کرلیں کہ نیب نے جیل بھیجنا ہے یا آپ نے جیل بھیجناہے ، ایک طرف کہتے ہیں کہ ادارے خود مختار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاثربن چکا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے نیب کو ایڈوائز کیا جاتاہے کہ کس کس کوگرفتار کرنا ہے ،اس حوالے سے لسٹیں وزیراعظم سیکرٹریٹ میںبنتی ہیں کہ کس کس کو گرفتار کرنا ؟ ، یہ نیب کے حوالے سے ایک عام تاثر بن چکا ہے ۔

مزید : قومی