بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
 بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ فضیل اصغر کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں جبکہ نسیم صادق کو سیکرٹری خوراک تعینات کر دیا گیا، سیکریٹری خوراک شوکت علی کو تبدیل کرکے سیکریٹری زراعت لگادیا ۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے جاری اعلامیہ کے مطابق حامد یعقوب شیخ کی جگہ ڈاکٹر راحیل صدیقی کو سیکریٹری خزانہ لگایا گیا ہے جو اس سے قبل سیکریٹری وزیراعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،جبکہ ڈاکٹر راحیل صدیقی سیکرٹری ٹو سی ایم خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ سیکریٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ کو تبدیل کرکے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری ہوم تعینات کیا ہے۔پنجاب حکومت نے شعیب اختر کو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کا اضافی چارج دیدیا ہے جبکہ نبیل احمد اعوان کو سیکریٹری ایکسائز تعینات کردیا ہے۔سیکریٹری زراعت واصف خورشید کو سیکریٹری ٹرانسپورٹ جبکہ احمد جاوید قاضی کو سیکریٹری آب پاشی تعینات کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے سیکریٹری سروسز احمد رضا سرور کی خدمات وفاق کے سپرد کردی ہیں۔سید علی مرتضی سیکرٹری آبپاشی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ، سابق سیکرٹری خوراک شوکت علی کو تبدیل سیکرٹری زراعت لگا دیا گیا،بابر شفیع سیکرٹری ٹرانسپورٹ، او ایس ڈی عبداللہ خان سنبل سیکرٹری سروسز تعینات کردیا گیا ۔