تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ،شہباز ابن علی

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا ہے، بجلی ،گیس،ایل پی جی ،دودھ ، دہی ،سمیت دیگراشیا خورد ونوش مہنگی ہو نے سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے جبکہ غریب لوگوں میں خودکشی کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے لہٰذا ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کرپوری قوت کے ساتھ مہنگائی کے خلاف تحریک چلائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غریب عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہوگئی ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات اوربیڈ تک دستیاب نہیں ہیں ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹنے پر مجبور ہیں۔

،سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال دیکھ کر اندازہ ہوتاہے کہ حکمرانوں کے نزدیک تعلیم اور صحت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نظام میں غریب آدمی کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف جیسی بنیادی سہولتیں نہیں ملتیں، قوت عوام پارٹی اس نظام کو نہیں مانتی،لینڈ، شوگر اور ڈر گ مافیا کا یہ نظام عام آدمی کا استحصال کر رہاہے،کرپشن اور ناجائز طریقے سے دولت بنانے والوں نے انتخابی نظام کو یرغمال بنا کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔