حکمران جو بو رہے ہیں وہی کاٹنا پڑے گا،عامر نواب خان

حکمران جو بو رہے ہیں وہی کاٹنا پڑے گا،عامر نواب خان

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اوراین اے 8سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عامرنواب خان نے کہا کہ حکمران جوبو رہے ہیں وہ انہیں کاٹناہوگا۔قوم ووٹ سے نااہل اوراناڑی حکمرانوں کوگہری چوٹ لگائے گی جبکہ ان کی باقی زندگی زندانوں میں گزرے گی۔عمران خان کے اقتدارمیں آنے سے قوم کوانتہائی مایوسی ہوئی ،عوام کااحساس محرومی بھی بڑھ گیا۔پی ٹی آئی حکومت کازوال سوروزبعدشروع ہوجائے گاہمیں بھی اس کااندازہ نہیں تھا۔عوام نے تبدیلی سرکار سے نجات کیلئے طبل جنگ بجادیاہے ،الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ شہبازشریف سمیت ان کے بیٹوں کے بعدان کی اہلیہ اوربیٹیوں کونیب میں طلب کرنااخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے۔

وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

عامرنواب خان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کی بیمار اہلیہ اورپردہ داربیٹیوں کوبھی انتقامی سیاست میں گھسیٹ لیاگیا ،نیب حکام نے اپنے عیب کاایک اورباب رقم کردیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے دبنگ اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہبازکی حالیہ پریس کانفرنس میں نیب کے کئی عیب بے نقاب ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزی آمریت کی بھٹی نے میاں حمزہ شہبازکوکندن بنادیا تھا ،وہ پرویزی آمریت کی باقیات کاہرمحاذ پرڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ڈی جی نیب لاہور کے حوالے سے میاں حمزہ شہباز کے ہوشرباانکشافات پرتحقیقات ناگزیر ہیں ۔

عامر نواب

مزید : میٹروپولیٹن 1