سلیکٹڈحکمرانوں کی پالیسیوں سے ملک میں غربت نے ڈیرے ڈاللئے،حافظ عبدالستار

سلیکٹڈحکمرانوں کی پالیسیوں سے ملک میں غربت نے ڈیرے ڈاللئے،حافظ عبدالستار

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے جعلی حکمرانوں کی طرف سے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار نیازی حکومت بتائے کہ کیا ریاست مدینہ کے یہی خدوخال ہیں؟اس طرح تو ابو جہل بھی نہیں کرتا تھا جس ڈگر پر حکمران چل رہے ہیں ،پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر ریاست مدینہ کے دعویدار اور سلیکٹڈحکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکومت کی ترجیحات میں انسانی ترقی،غربت میں کمی،صحت،تعلیم اور دیگر عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے شامل نہیں۔گذشتہ روز مرکزی دفتر 106راوی روڈ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہیں اور ایسے محسوس ہوتا ہے کیسے ان سے حکومت نظاام نہیں چل رہا، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام رائج کرناا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1