ختم نبوت وحدت امت کی سنہری زنجیر ہے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

ختم نبوت وحدت امت کی سنہری زنجیر ہے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم ، پیررضوان نفیس ،قاری عبدالعزیز نے ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کی پکار ہے۔ تحفظ ختم نبوت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کی للکار ہے۔ تحفظ ختم نبوت جنگ یمامہ کے شہدا کے خون سے ضوفشاں کیا گیا چراغ ہے۔ ختم نبوت اللہ کا قانون ہے۔ ختم نبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آبرو ہے۔ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے۔ ختم نبوت قرآن کی روح ہے۔ ختم نبوت وحدت امت کی سنہری زنجیر ہے۔جو شخص تحفظ ختم نبوت کا کام کرتا ہے اس کی پشت پر رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ہوتا ہے۔جو شخص فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کاکام کرتا ہے میں اس شخص کی جنت کا ضامن ہوں۔ تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے والے آقائے دو عالم ؐ کا ذاتی حفاظتی دستہ (پرسنل باڈی گارڈز)ہے۔

اگر آپ قیامت کے دن محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت چاہتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے جگہ چاہتے ہیں تو آپ کو ختم نبوت کاکام کرنا پڑے گا اور مرزا قادیانی کی امت اور جماعت کے مقابلے میں آنا پڑے گا ۔قادیانیوں کو شیطان سے زیادہ لعین سمجھنا جزو ایمان ہے اور اس فتنہ کا استیصال جہاد بالسیف سے کم نہیں ہے۔فتنہ قادیانیت کے خلاف کام اللہ پاک کی رضامندی اور نبی کریم ؐکی توجہات کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بہترین وسیلہ اور شفاعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ خوش بخت و سعادت مند انسانوں کو قدرت ان کاموں کے لئے قبول فرماتی ہے۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1