کوشش کر رہا ہوں عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے ،بلاول

کوشش کر رہا ہوں عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے ،بلاول

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کوشش کر رہا ہوں وزیراعظم عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے ،وا لد ہ نے سکھا یا تھا اگر کوئی غصہ کرے تو رد عمل غصے میں نہیں ہو نا چاہیے ،جب غصہ آئے تو پہلے 10گنتی کرو۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا والدہ کی بہت سی یادیں اور نصیحتیں ہیں ،وہ کہا کرتی تھیں جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ اگر میرا ٹیلنٹ پوشیدہ ہے تو وہ مجھ سے ہی پو شیدہ ہے ،سیاستدانوں سے بات کرنے کیلئے مختلف طریقے اپنانا پڑتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا جب والد جیل میں تھے تو والدہ نے کہا صبر کرو اچھے دن بھی آئیں گے ،پھر والد جیل سے باہر آئے تو اچھے دن بھی آگئے۔شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا شریک حیات ذہین اور تعلیم یافتہ ہونی چاہیے ،شریک حیات سے ذہنی ہم آہنگی ہونی چاہیے ،سب سے ضروری شریک حیات کی میری بہنوں سے ذہنی ہم آہنگی ہے۔

بلاول

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے وزارت انسانی حقوق سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اہم نوعیت کے اجلاس کا ایجنڈا بھیجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اپریل جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اہم نوعیت کا اجلاس طلب کر لیا جوقائمہ کمیٹی کے اختیار کے حوالے سے کارروائی کے سلسلے میں انکی سربراہی میں پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔اجلاس کی کارروائی کے دوران معذور افراد کے حقوق سے متعلق بل پر غور کیا، قومی کمیشن برائے حیثیت خو اتین ترمیمی بل کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت انسانی حقوق کو اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش ،انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قومی حکمت عملی سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین کمیٹی کی طرف سے واضح طور پر متعلقہ وزارت اور اداروں سے کہا گیا ملک میں بنیادی انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں اور اقلیتیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانونی اقدامات اور دیگر لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ اول