نواز شریف کا طبی معائنہ آج، شہباز شریف کا اہل خانہ کو ٹیلیفون، نیب نوٹسز پر وکلا ء سے مشاورت

نواز شریف کا طبی معائنہ آج، شہباز شریف کا اہل خانہ کو ٹیلیفون، نیب نوٹسز پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)لندن میں موجود (ن) لیگ کے صدر وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشر یف نے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے جس میں ان سے نیب کے نوٹسز سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے شہباز شریف نے اہلیہ نصرت شہباز، حمزہ شہباز اور بیٹیوں سے الگ الگ رابطے کئے ہیں، نیب کیسز، ای سی ایل میں نام ڈالنے اور احتسابی عمل پر مشاورت کی گئی ہے۔ دوسری طرف شریف فیملی نے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے افراد اور وکلاء کے درمیان نیب کے نوٹسز کے اجراء پر تفصیلی نشست ہوئی جس میں تمام قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا ۔علاوہ ازیں نیب لاہور کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو دیئے جانیوالے نوٹس اور سوالنامے کی کاپی منظر عام پر آگئی، حمزہ شہباز کو 16 تاریخ کو سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ حمزہ شہباز کو گزشتہ اور رواں برس جاری ہونیوالے تمام طلبی کے نوٹس میں درج مختلف سوالات کے جوابات مانگے ہیں، 2005 سے لے کر اب تک کی تمام کمپنیوں کی سرمایہ کاری کمپنیوں پر قرض سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے ساتھ شراکت داری کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں حمزہ شہباز کو 2005 سے 2006 کی ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس میں لکھا گیا کہ حمزہ شہباز نے تین برسوں کی ٹیکس ریٹرنز انکم ٹیکس میں جمع نہیں کرائیں، 2005 سے 2017 کے دوران بڑھنے والے اثاثوں کی تفصیلی وضاحت پیش کرنیکا بھی کہا گیا ہے حمزہ شہباز کو اب تک موصول ہونے والے تحائف اور وصول کی جانے والی تنخواہ کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، نوٹس کے مطابق تمام تر تفصیلات کی عدم فراہمی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ادھر مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے طبی معائنے کیلئے آج برو ز( پیر ) کو صبح ساڑھے دس بجے شریف میڈیکل سٹی میں جائیں گے جہاں ان کے قلب، گردوں اور دیگر امراض سے متعلق معالجین ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
شریف فیملی

مزید :

صفحہ اول -