ملک میں ڈکٹیٹر شپ نہیں کہ چوروں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیں،ندیم چن

ملک میں ڈکٹیٹر شپ نہیں کہ چوروں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیں،ندیم چن

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے ڈکٹیٹر شپ نہیں جو چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑ کرجیلوں میں ڈال دیں ‘اگر کوئی وزیر ہماری حکومت میں کر پشن کر یگا میں اس کو دفاع نہیں کروں گا ‘ہماری پارٹی میں اگر کسی کی شوگز ملزہے تو میں اس کا منشی نہیں جو اس کا دفاع کروں میں سیاسی ورکرہوں ‘بدقسمتی سے پاکستان میں بڑے چور اور ڈاکوں کو کئی نا کئی سے ریلیف مل ہی جاتا ہے لاہور میں حمزہ شہبا زشر یف نے گر فتاری سے بچنے کیلئے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سادگی کیلئے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی شہبا زشر یف کے بطور وزیر اعلی کے 4کیمپ آفس میں روانہ لاکھوں روپے خرچ ہوتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے اور جب میں پیپلزپارٹی کا حصہ رہامیں اس وقت اومنی گروپ کے بارے میں پارٹی سے سوال کر تا رہا اور اب بھی اگر تحر یک انصاف کوئی وزیر کر پشن کر یگا تواس کا کسی صورت دفاع نہیں کروں گا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جنہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کی ہے انکو اس کا حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اپنے دور میں کر پشن لوٹ اور اداروں کی تباہی کے سواکچھ نہیں عمران خان نے جب ایمنسٹی سکیم کو چوروں ڈاکوؤں کیلئے کہا میں اس وقت تحر یک انصاف کا حصہ نہیں تھا ۔

ندیم چن

مزید : صفحہ اول