آئمہ حرمین دنیا بھر میں وحدت امت کا پیغام پہنچاتے ہیں،علامہ زبیر ظہیر

آئمہ حرمین دنیا بھر میں وحدت امت کا پیغام پہنچاتے ہیں،علامہ زبیر ظہیر

لاہور(سٹی رپورٹر)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آئمہ حرمین کے پاکستان آنے سے ملک میں پیار و محبت اور اخوت و اتحاد کی بہار آجاتی ہے۔ مسلمانوں کو تقسیم کرنے والی اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جاتے ہیں آئمہ حرمین کی عزت و احترام در اصل حرمین پاک کی محبت ہے اور حرمین شریفین کی محبت در اصل اللہ اور اسکے رسولؐ کی محبت ہے اور یہ چیز ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی تقاضا ہے۔آئمہ حرمین دنیا بھر میں وحدتِ امت کا وہی پیغام پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا اہم ترین ملک ہے اور ایٹمی پاور بھی لہٰذا اسکی اہمیت کے پیش نظر امام کعبہ عبد اللہ عواد الجُہنی کو پاکستان بھیجنے پر ہم خادم حرمین شاہ سلمان،ولی عہد محمد بن سلطان ، خطیب و امام کعبتہ اللہ الشیخ السدیس اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے شکر گزار ہیں۔

انکے آنے سے دنیا بھر میں پاکستان کی عظمت وقار میں اور اضافہ ہوتا ہے سعود کا عرب اور پاکستان کے عوام اور حکومتوں کی دوستی اور محبت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اسی لیے ہر جگہ انکا احترام و استقبال مثالی ہوتا ہے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے مزید کہا کہ دنیائے کفر مسلمانوں کو کمزور اور منتشر کرنے کے لیے مختلف حربوں سے مسلمانوں کا رشتہ کمزور کرنا چاہتے ہیں جبکہ حرمین شریفین مراکز اسلام مقامِ اتحاد و اتفاق ہیں جہاں ہروقت وحدت امت کا مظاہرہ دنیائے کفر و شرک کے دلوں پر ہیبت طاری رکھتا ہے آج ہم اپنی صوبہ پنجاب کی تنظیم اور اسکے عہدیداران کے ساتھ آپکی وساطت سے پھر عہد کرتے ہیں کہ ہم حرمین الشریفین سعودی عرب۔پاکستان اور اتحاد کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ دفاعِ ملک و ملت اور دین اسلام کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے

زبیر ظہیر

مزید : میٹروپولیٹن 1