تحریک لبیک یارسول اللہؐ کا اقامت دین پروگرام،علماء کی بھرپور شرکت

تحریک لبیک یارسول اللہؐ کا اقامت دین پروگرام،علماء کی بھرپور شرکت

لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐوتحریک لبیک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام شاہ جلال ریسرچ سینٹر میں 34ویں اقامت دین پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐوتحریک لبیک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ۔’’اصلاحی جدوجہد :دائرہ کار اور نتائج‘‘ کے عنوان پر لیکچر دیا ۔اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کامیاب اصلاحی جدوجہد کا مدار چار نکاتی ایجنڈے پر ہے عقائد،اعمال،معاملات اور نظام کی اصلاح سے اسلامی تعلیمات کی مجموعی برکات کوسمیٹا جا سکتا ہے۔جو اصلاحی جدوجہد انسان کو آخرت کے بھاری نقصان سے نجات دلائے وہ سب سے عظیم جدوجہد قرار پائے گی ۔ چھوٹے یابڑے درجے کے فساد کے خاتمے کے بغیراصلاح کا پایا جانا ناممکن ہے۔

عصر حاضر میں کچھ فسادیوں کے اصلاح کا لیبل لگالینے کی وجہ سے اصلاح کی برکتیں کما حقہ ظاہر نہیں ہورہی ہیں ۔ایسے لوگوں کا پردہ چاک کرنا بھی بذات خود ایک اصلاح ہے۔اجتماع میں حافظ محمد زاہد جلالی،محمد سفیان جلالی،صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی ، علامہ ذوالفقار علی جلالی،علامہ فرمان علی جلالی ،علامہ محمد صدیق مصحفی و دیگر نے شرکت کی۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1