وزیراعظم صاحب !ہم تہذیب سے گرے القابات و الفاظ استعمال کرنے کے قائل نہیں، بختاور بھٹو کا جوابی ٹویٹ

وزیراعظم صاحب !ہم تہذیب سے گرے القابات و الفاظ استعمال کرنے کے قائل نہیں، ...

کرا چی (آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزا د ی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے یہ بہتر نہ ہوگا کوئی عامیانہ انداز میں آپکی بہن کے متعلق بھی گفتگو کرے، اتوار کو بختاور بھٹو زرداری نے یہ بات اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی جو انھوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے جواب میں جاری کیاجس میں وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک فرانسیسی معیشت دان کے نظریہ کا حوالہ دیا،بختاور بھٹو کا کہنا تھا ہم تہذیب سے گرے القابات اور الفاظ استعمال کرنے کے قائل نہیں ہیں۔

ؓبختاور بھٹو

مزید : صفحہ اول