حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ،عزیز الرحمن چن

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ،عزیز الرحمن چن

لاہور( پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مہنگائی کا سونامی عوام کی جانیں لے رہا تحریک انصاف کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عمران خان کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کو سبز باغ دکھانے والی تحریک انصاف کا طرز حکمرانی درست نہیں حکومت کے لئے عمران خان کو الف ب تک پتہ نہیں۔

اناڑی کے ہاتھ لگی حکومت ملک کے لئے کوئی اچھا شگن نہیں لگتا۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک اور عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حکمرانوں کو من مانی نہیں کرنے دے گی۔ اگر عوام کا صبر لبریز ہوا تو حکومت گرانے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1