ایم ڈی پی سی بی کو کریڈٹ کارڈ اجراء کیلئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری لازمی قرار

ایم ڈی پی سی بی کو کریڈٹ کارڈ اجراء کیلئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کو 5 لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز سے منظوری حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔کوئٹہ کی میٹنگ میں اگر بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی تو وسیم خان کو بزنس اخراجا ت کیلئے پی سی بی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق بینک نے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کی شرط کو لازمی قرار دیدیا ہے جبکہ پی سی بی کراچی آفس کیلئے ایک اور بینک میں اکاؤنٹ کھولا جارہا ہے۔اس سے قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر اور کراچی آفس کے بینک اکاونٹ الگ الگ بینکوں میں تھے جس کی وجہ مشکلات پیش آرہی تھی اور نیا اکاونٹ کھولنے کے لئے بھی بورڈ آف گورنرز سے اجازت درکار ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں اصلاحات آنے اور ترامیم مکمل ہونے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرزمیں ڈپارٹمنٹس کی نمائندگی ختم ہوجائے گی۔اسد علی خان کی سربراہی میں پی سی بی ٹاسک ٹیم نئے آئین کی تیاری پر کام کررہی ہے اور آئین میں صوبائی ٹیموں کو فرسٹ کلاس سسٹم میں لانے کے لئے آئینی کور دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -