مسلم لیگ ق وزر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیساتھ ہے، اسد ریاض بلوچ

مسلم لیگ ق وزر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیساتھ ہے، اسد ریاض بلوچ

لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) چنیوٹ کے صدر اور یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر سردار اسد ریاض بلوچ نے گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اپنے ایک بیان میں اسد ریاض بلوچ نے کہا کہ ہماری پارٹی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہے۔ حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ہماری قیادت کو حمزہ شہباز سے ملاقات کی کوئی ضرورت ہے نہ ہی ایسی کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی اپنے اتحادیوں کو دھوکہ دے کر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ مرکز اور پنجاب میں حکومتیں بناتے وقت اتحادی جماعتوں کے مابین جو فارمولہ طے ہوا تھا ہم اس سے مطمئن ہیں اور اس معاہدے پر پوری طرح عمل کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1