چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 41برس کے ہو گئے، قائمقام صدر بننے کے اہل یا نہیں ، فیصلہ آج

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 41برس کے ہو گئے، قائمقام صدر بننے کے اہل یا نہیں ، ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کے اہل ہیں یا نہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ آج پیر کو سنائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری طرف صادق سنجرانی گزشتہ روز 41 سال کے ہو گئے۔ انتہائی سادہ سالگرہ تقریب میں ارکان سینیٹ اور دوستوں نے شر کت کی ۔قائد ایون سینٹ شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ کو سالگرہ پر مبارکباد دی،اس موقع پر چیئرمین سینٹ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا سالگرہ میں چیف ویپ ساجد طوری ، سینٹر دلاور خان بھی شریک ہوئے ۔سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی سے ملاقاتیں ، مبارک باد دی ۔چیئرمین سینیٹ نے عوام کو بھی اپنی زندگیوں میں سادگی اختیار کرنے کا پیغام دیا ۔ یاد رہے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی 14 اپریل 1978 کو چاغی میں پیدا ہوئے۔

صادق سنجرانی

مزید : صفحہ اول