حکومت معیشت کے استحکام کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے،فیصل واوڈا

حکومت معیشت کے استحکام کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے،فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی گزشتہ حکومتوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔حکومت قومی معیشت کے استحکام کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کر رہی ہے اورملک کے روشن مستقبل کیلئے متعدد مثبت علامات نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈانے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتدارانہ قیادت کے نتیجے میں عالمی برادری پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور سعودی عرب، یو اے ای اور ملائیشیاسمیت دیگر ممالک کی قیادت کا پاکستان آنا اس کا عملی ثبوت ہے ۔حکومت عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ہم اصلاحات کے ذریعے بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور یہ عمل کبھی بھی مختصر اورآسان نہیں ہوتا۔
فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -