وزیر صحت کا اسلام آبادمیں آلودگی کا نوٹس ،مشیر ماحولیات کوخط لکھ دیا

وزیر صحت کا اسلام آبادمیں آلودگی کا نوٹس ،مشیر ماحولیات کوخط لکھ دیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر براے ماحولیاتی ملک امین اسلم کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔ وزیر صحت نے کہاکہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے ۔عامر کیانی نے کہاکہ آلودگی کی بنا پر سانس اور دل کی بیماریاں پھیلتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق شہروں میں فضائی آلودگی سے 22 ہزار اموات سالانہ واقع ہوتی ہیں جبکہ سات سو بچے بھی موت کا شکار ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی طور پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی ناین اور آئی ٹن میں صنعتوں سے سے خارج ہونے والی آلودگی سے ہونے والے نقصان کا تعین کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوا کی آلودگی سے انسانی صحت کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام اباد میں ہوا کی آلودگی بارے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا ۔

وزیرصحت

مزید : صفحہ آخر