امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کل لاہور میں قرآن ٹی وی کا افتتاح کرینگے

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کل لاہور میں قرآن ٹی وی کا افتتاح کرینگے

لاہور (خصوصی رپورٹ) امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی 16 اپریل کو لاہور میں قرآن ٹی وی کا افتتاح کریں گے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے مطابق امام کعبہ 16 اپریل بروز منگل عصر کی نماز کی امامت مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ کی جامعہ مسجد میں اداکریں گے۔ بعدازاں وہ پیغام قرآن ٹی وی کا افتتاح کریں گے۔ اس افتتاحی تقریب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹرپروفیسر ساجد میر سمیت دیگر اہم سیاسی ومذہبی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

مزید : صفحہ آخر