فوادچوہدری دہشتگردی کو مقامی چیلنجز کا نام دے رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

فوادچوہدری دہشتگردی کو مقامی چیلنجز کا نام دے رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری دہشت گردی کو مقامی چیلنجز کا نام دے رہے ہیں۔اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے پیپلز پارٹی پر الزام تراشیاں کی جارہی ہیں۔ ملک کو کون لوٹ رہا ہے۔ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ فواد چوہدری کی تقریریں نفرت کے پھیلاؤ کا سب بن رہی ہیں۔ فواد چوہدری تحریک انصاف کیلئے میر جعفر ہیں۔ فواد چوہدری عمران خان کو دیوتا کے سنگھاسن سے نیچے اتاریں تو کچھ نظر آئے۔فواد چوہدری کی ہر تقریر اپنے منہ میاں مٹھو بننا ہے۔تحریک انصاف سے معاشی چیلنجز تو سنبھالے نہیں جارہے اور بات کرتے ہیں دہشت گردی کی۔فواد چوہدری بہت جلد تحریک انصاف سے بھی نکالے جائیں گے۔فواد چوہدری سراپا جھوٹ کا دوسرا نام ہے۔سندھ اسمبلی میں تیس لوگ چار گروپوں میں تقسیم ہیں۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معیشت کی تباہی، قومی خزانے کی بربادی اور آئین شکنی پی ٹی آئی حکومت کے کارنامے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ سلیکٹیڈ حکومت اور انکے حواریوں کی سیاست گالم گلوچ سے زیادہ کچھ نہیں۔ایم کیوایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ پرامن دھرتی پر لسانیت کا بیج بونے والے آج کس منہ سے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کے ماضی اور حال سے عوام بخوبی واقف ہیں۔اپنے لوگوں کو ڈسنا ایم کیوایم کی فطرت میں شامل ہے ۔

مزید : صفحہ آخر