وفاقی وزیر بر یگیڈر(ر) اعجا زشاہ نے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں لینے کیلئے لابنگ شروع کردی،ذرائع

وفاقی وزیر بر یگیڈر(ر) اعجا زشاہ نے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں لینے کیلئے ...

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر بر یگیڈر(ر) اعجا زشاہ نے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں لینے کیلئے لابنگ شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ پہلے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والے وفاقی وزیر بر یگیڈر(ر) اعجا زشاہ جو وزیر اعظم عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں وہ وفاقی وزیر داخلہ بننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ اس کیلئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے مختلف ذرائع سے اپنی لابنگ شروع کردی ہے امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کر لیں گے ۔

اعجاز شاہ لابنگ

مزید : صفحہ آخر