پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا بحرینی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا بحرینی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا ،بندرگاہ آمد پر پاکستان کے نیول ، ائیر اتاشی اور رائل بحرین نیول فورسز کے نمائندگان نے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈ رائل بحرین نیول فورسز اور بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ترجمان پا ک بحریہ160 کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ترجمان پا ک بحریہ نے کہاکہ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پی این ایس شمشیر ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول اور کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 جس کی کمانڈ پاک بحریہ کر رہی ہے کے تحت آپریشنز سر انجام دے گا۔

مزید : صفحہ آخر