فن لینڈ الیکشن ،ووٹنگ جاری، سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے جیتنے کا امکان

فن لینڈ الیکشن ،ووٹنگ جاری، سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے جیتنے کا امکان

ہیلی کپنی(صباح نیوز)فن لینڈ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے جیتنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولنگ کے آغاز پر ہلنسکی میں خاموشی کا عالم تھا اور شہر کے وسط میں قائم نورمالیلیسیو ہائی سکول میں سب سے 3 خواتین حق رائے دہی استعمال کرنے آئیں۔فن لینڈ کے تقریبا 15لاکھ ایک ہفتے میں ایڈوانس ووٹنگ کے ذر یعے اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔پولنگ کے وقت ایک سکول میں موجود الیکشن عہدیدار ویسا ہنسٹانین نے کہا ایڈوانس ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اس ضلع میں گزشتہ روز ایک ہزار 7سو افراد کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔انتخابات سے متعلق یہ بحث زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیا آئندہ حکومت، موجودہ انتظامیہ کی طرح عوامی اخراجات میں کمی کو جاری رکھے گی یا نہیں۔رائے عامہ کے مطابق فن لینڈ کی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے تقریبا 2فیصد پوائنٹس سے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، حکمراں اتحاد کی جا نب سے سادگی کی پالیسیوں کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔وزیراعظم جوہا سیپیلا کی جماعت سینٹر پارٹی اور ان کی اتحادی جماعت قومی اتحاد پارٹی نے اس بات پر اصرار کیا ہے معیشت اب اتنی مضبوط ہوگئی ہے کفایت شعاری میں آسانی کی اجازت دی جائے۔حالیہ چند ماہ میں فنز پارٹی جو گزشتہ رائے عامہ میں پانچویں نمبر پر تھی اب مقبولیت کے لحاظ سے دوسرے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔فنز پارٹی نے انتخابی مہم میں امیگریشن اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی ہے۔انہوں نے امیگریشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کو کچھ سرحدوں کیلئے ووٹ دینے پر ا صرار کیا ہے۔فن لینڈ کے وقت کے مطابق پولنگ صبح 9بجے سے رات 8بجے تک جاری رہے گی اور رات گئے ابتدائی نتائج کا اعلان متوقع ہے۔فن لینڈ میں حکومت عموما 3یا 4 جماعتوں کے اتحاد پر مبنی ہوتی ہے، زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالی جماعت حکومت بنانے کیلئے مذاکرات کرے گی۔

فن لینڈ ووٹنگ

مزید : علاقائی