پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی

پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی ...

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی‘وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے۔حتمی فیصلہ آئندہ 10 دنوں میں متوقع ہے، گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں کو چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں کو وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلبا رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

چھٹیاں تجویز

مزید : صفحہ آخر