بھارت کا خطے میں تھانیداری کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، رحمن ملک

بھارت کا خطے میں تھانیداری کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، رحمن ملک

لاہور(آئی این پی) چےئر مین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے کا ایس ایچ او بننا چاہتا ہے مگراس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ‘ آر ایس ایس چاہتی ہے کہ بھارت میں صرف ہندو رہیں باقی سکھ مسلمان یا کوئی کسی اور مذہب کے ماننے والے نہ ہوں‘ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قر بانیں دیں ہیں ‘احتساب کے نام پر انتقام سے حکومت مضبوط نہیں کمزور ہوگی اور پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طر ح آج بھی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چےئر مین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت میں مودی کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتا کیونکہ آر ایس ایس کا خوف بھارتیوں پر طاری ہے بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اس پوزیشن میں نہیں مگر جب بھی وہ کوئی جار حیت کر یگا اس کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی ہے اور کل بھوشن کی گر فتاری بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

رحمن ملک

مزید : صفحہ آخر