حکومت کا اوور سیز یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ، منصوبہ بندی شروع

حکومت کا اوور سیز یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ، منصوبہ بندی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)حکومت نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے تحت اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنا اور انہیں اپنی ثقافت اور ورثے سے روشناس کرانا ہے۔ یوتھ کونسل کے منتخب ارکان نیا پاکستان بنانے اور ملک میں زندگی کے مختلف شعبوں کے پائیدار علم کے حصول کے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ابتدائی طورپر برطانیہ، یورپ اور امریکہ سے 20طلبا ء ایک سال کے عرصے کیلئے یوتھ کونسل کے رکن منتخب کئے جائیں گے جو اسلام آباد ،لاہور اورپشاور کا ایک ہفتے کا دورہ کریں گے۔
اوور سیز کونسل

مزید :

صفحہ آخر -