ستوکتلہ،سٹورمیں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کاسامان جل گیا

ستوکتلہ،سٹورمیں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کاسامان جل گیا

لاہور(خبرنگار) ستوکتلہ کے علاقے میں ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے رائے ونڈ روڈ ویلینشاء ٹاؤن میں ڈیپارٹمنٹل سٹور میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی دو گاڑیوں نے بروقت موقع پرپہنچ کر کولنگ کا عمل فوری کرتے ہوئے25 لاکھ مالیت کے سامان کو بچالیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق آگ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگے اے سی کے اچانک دیوار سے نیچے گرنے کے نتیجہ میں لگی سٹور مالک نعیم کے مطابق اگر ریسکیو فوری مدد کیلئے بروقت نہ پہنچتے تو منٹوں میں مکمل سٹور جل جانا تھا۔

مزید : علاقائی