وزیر اعظم آئین کی شق 149پر عمل درآمد کرائیں ،مہاجر نیشنل موومنٹ

وزیر اعظم آئین کی شق 149پر عمل درآمد کرائیں ،مہاجر نیشنل موومنٹ

کراچی(آن لائن)مہاجر نیشنل موومنٹ نے آئین کی شق 149پر عمل درآمد کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کردیا ہے۔ مہاجر نیشنل موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس سربراہ ڈاکٹر محمد انور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سندھ میں 41ہزار ملازمتوں کے اعلان کے بعد مخصوص افراد کو کھپانے کی تیاری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ وفاق کے اشتہارات میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز کرنے کی مذمت کی گئی۔ ڈاکٹر انور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مہاجر نیشنل موومنٹ طویل غورو خوض کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ سندھ دو لسانی صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ اب تقسیم کی طرف ناگزیر ہو چکا ہے ۔ صوبہ ہی مہاجروں کے مسائل کا حل ہے۔ جبکہ سندھ میں لسانی اور نفرت کی سیاست آخری حد تک جا چکی ہے۔ چنانچہ مہاجر بھی اب متعصب سندھی نواز حکومت کے خلاف میدان عمل میں آجائیں۔ ہم وفاقی وزیر قانون کے اس موقف کو دہراتے ہیں کہ آئین کی شق 149پر وزیر اعظم عمل درآمد کرائیں ۔ وہ فیڈریشن کی ایگزیکٹو اتھارٹی ہونے کے ناطے صوبہ سندھ میں مداخلت کریں ۔ جس میں صوبہ کو معاہدوں اور آئین کے تحت کردار ادا نہ کرنے پر ہدایت جاری کریں ۔ صوبائی مالیاتی کمیشن بھی سندھ حکومت ہڑپ کر رہی ہے۔ شہروں کو کوئی فائدہ نہیں ۔ موومنٹ لسانی سیاست کو مسترد کرتی ہے جو پی پی پی کر رہی ہے۔ اسی شق کے تحت تؑ سب کرنے پر وزیر اعظم کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔ مہاجر وں کے بنیادی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں ۔ کراچی کا میئر بے اختیار اور قابل رحم ہے ۔ سینئر وائس چیئرمین روبینہ یاسمین نے وفاق سے بھی مہاجروں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تحریک انصاف اپنی جماعت کے نام کے مطابق انصاف کرے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے وزراء مہاجروں کو حق دلوائیں ورنہ استعفی دیں۔ اجلاس میں پانچ رکنی قراردادیں پیش کی گئیں ۔ ۱۔ 41ہزار ملازمتوں کے اشتہارات سندھ حکومت شائع کرائے اور کراچی و شہری علاقوں کی رٹ کے بجائے ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر تقرریاں کی جائیں۔ 2۔ وفاق تمام ملازمتوں کے اشتہارات ریویو کرے اور سندھ شہری کے کوٹہ میں اضافہ کر کے میرٹ پر تقرریاں کی جائیں۔ 3۔ میئر کراچی کو اختیارات اور فوری 200ارب کا پیکیج دیا جائے۔4۔ حیدرآباد یونیورسٹی کو ہوا میں نہ رکھا جائے اسکے مقام اور فوری سنگ بنیاد تعمیر کے مقام پر رکھا جائے ورنہ یہ محض اعلان اور دھوکہ ہوگا۔ 5۔ حیدر آباد اور میرپور خاص کو بھیایک ایک ارب کی گرانٹ دی جائے جو فنڈز کی کمی کا شکار ہیں ۔

ایم این ایم

مزید : علاقائی