گورنر خیبر پختونخوا سے سپین کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

گورنر خیبر پختونخوا سے سپین کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے سپین کے سفیر Dur225n Gim233nez۔Rico کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے اسپینیش سفیر کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سمیت سابقہ فاٹا کے صوبہ میں انضمام سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کیں۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائیلی اضلاع میں معدنیات اور زراعت کے شعبہ میں کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت خیبر پختونخوا میں امن بحال ہوا۔گورنر نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل اور استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

گورنر خیبر پختونخوا

مزید : علاقائی