لٹن روڈ،گھرکی بالائی منزل سے ماں،بیٹی کی مسخ شدہ نعشیں برآمد

لٹن روڈ،گھرکی بالائی منزل سے ماں،بیٹی کی مسخ شدہ نعشیں برآمد

لاہور(خبرنگار)لٹن روڈ کے علاقہ میں گھر سے ماں اوربیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیں۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے جیل روڈ کے رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے محلہ میں واقع گھر سے شدید تعقن اٹھ رہا ہے جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑ کر دیکھا توبالائی منزل کے بیڈ روم میں ماں بیٹی 2 مسخ شدہ لاشیں پڑی ہوئی تھیں جن کی شناخت 40 سالہ عائشہ اور6 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتاتھا۔ مقتولہ کے بھائی قیصرکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک مشکوک شخص کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔لاشیں 5 سے 6 روز پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہو چکی ہیں۔ان کہ وجہ موت پورسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی کو نامعلوم افراد نے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے۔

مزید : علاقائی