گڑھی شاہو،چھٹی کاطالبعلم اندھی گولی لگنے سے جاں بحق
لاہور(خبرنگار) گڑھی شاہو کے علاقہ میں چھٹی جماعت کا طالب علم اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گڑھی شاہو ریلوے پھاٹک کے قریب رہائش پذیر محنت کش عدیل خان کا 12سالہ بیٹا حسیب چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔ گزشتہ روز 12سالہ حسیب اپنے گھر کی سیڑھیوں میں کھڑا تھا کہ اچانک اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔اسے سروسز ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے لاش مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔